جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں 10 لاکھ افراد کے بھوک سے مرنے کا خطرہ

16 اکتوبر, 2023 11:46

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد کے بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے۔

یہ بات پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے فلسطین کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہی ہے۔

پی پی اے نے خط میں کہا ہے کہ غزہ میں خوراک کی کمی سنگین انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہے، ہزاروں زخمی غزہ کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اپنے خط میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غزہ میں پانی اور اسپتالوں میں ضروری طبی آلات نہیں ہیں۔

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی ذمے داری ہے کہ وہ ان متاثرہ خاندانوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

پی پی اے کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فوری جنگ بندی کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے۔

 یہ پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار ہوگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top