جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک لیڈر گولیاں کھا کر ملک میں اور دوسرا گولیاں دے کر ملک سے باہر چلا گیا : فیصل جاوید

31 مارچ, 2023 14:21

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ اظہار رائے پر زبردست حملے ہو رہے ہیں، ایک لیڈر گولیاں کھا کر بھی ملک میں ہے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں ہو رہی ہیں۔ آزادی صحافت اور اظہار رائے پر زبردست حملے ہو رہے ہیں۔ فیٹف کے اوپر بلیک میلنگ کی گئی، ان پارٹیوں نے واک آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایک طرف مقدمات دوسری طرف مذاکرات، ہم حکومت سے کیا بات کریں : فیصل جاوید

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ انہوں نے آتے ہی نیب کے قانون کو بدل دیا۔ قانون کی گرفت میں آنے لگے تو نیب کے قانون کو بدل دیا۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ ایک لیڈر گولیاں کھا کر ملک میں اور دوسرا گولیاں دے کر ملک سے باہر چلا گیا۔ اظہر مشوانی غائب ہے، اس کے اہل خانہ پریشان ہیں، چند ماہ پہلے اس کی شادی ہوئی تھی۔ بینچ ٹوٹ گیا مگر چیف جسٹس صاحب انصاف کے لیے لوگوں کی امید نہ ٹوٹنے پائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top