جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صدر علوی کے عہدے کا آج آخری روز، عارف علوی ایوان صدر خالی نہیں کریں گے: ذرائع

08 ستمبر, 2023 11:33

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی معیاد آج مکمل ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کرینگے بلکہ صدارتی فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جب کہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

اسلام آباد واپسی سے قبل انہوں نے داتا دربار پر حاضری بھی دی اور خصوصی دعا ئیں بھی کیں۔

عمومی تاثر ہے کہ الیکشن دور کی بات ہے تاہم بے یقین سیاسی ماحول میں امید کی کرن نظر آتی ہے، جب سے سیاسی صف بندیوں کی خبریں گردش میں آئی ہیں ۔

 یہ پڑھیں : آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے:عارف علوی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top