جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جنگ بندی کے پانچویں روز حماس کی جانب سے 12 یرغمالی رہا

29 نومبر, 2023 11:22

 

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 10 اسرائیلوں سمیت 12 یرغمالی رہا کردیے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اطلاعات ہیں کہ حماس نے 12یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا ہے،جس میں 10اسرائیلی یرغمالی بھی  شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے علیحدہ سے 2یرغمالیوں کو بھی ریڈ کراس کے حوالے کیاہے۔

ریڈ کراس کے مطابق12یرغمالیوں کو غزہ سے مصر منتقل کردیاگیاہے، یرغمالی مصر کے علاقے کرم ابو سالم سے اسرائیل میں داخل ہوں گے۔

واضح رہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

یہ پڑھیں : حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 2دن کی توسیع کیلئے معاہدہ طے پاگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top