مقبول خبریں
نیب کے جواب پر مریم نواز کی درخواست منظور کرنے کے سوا آپشن نہیں رہا : لاہور ہائیکورٹ
لاہور : ہائی کورٹ کے مطابق نیب نے کہا کہ مریم نواز ٹرائل یا تفتیش کے لیے مطلوب نہیں، پاسپورٹ واپسی کے سوا آپشن نہیں رہا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر فیصلے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا کیس خارج ہونے پر مریم نواز کا ردعمل
عدالت کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا وہ درخواست کی مخالفت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ نیب نے کہا مریم نواز ٹرائل یا تفتیش کے لیے مطلوب نہیں۔ جس فیصلے کے تحت مریم نواز کا پاسپورٹ رکھوایا گیا۔ اسے واپس لیا جاتا ہے۔
حکم نامے میں لکھا گیا کہ ڈپٹی رجسٹرار مراحل مکمل کرنے کے بعد مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرے۔ نیب کے جواب پر مریم نواز کی درخواست منظور کرنے کے سوا آپشن نہیں رہا۔