جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پرانے سیاستدان تھوڑا آرام کریں، مجھے وزیراعظم بننے کا موقع دیں: بلاول بھٹو

16 نومبر, 2023 17:30

ایبٹ آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جسے موقع نہیں ملا، اسے موقع دیکر وزیراعظم بنائیں، کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے آپ مجھے موقع دیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا ورکرز کنونشن کامیاب اور تاریخی ہے، کارکنوں نے اس کنونشن کو کامیاب کرایا، پیپلزپارٹی اورعوام کا رشتہ3 نسلوں کا ہے، آصف زرداری نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ آپ کے سامنے ہیں، آصف زرداری نے خیبر پختون خوا کو شناخت دی، بی آئی ایس پی کے ذریعے عوام کی مدد کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان تھوڑا آرام کریں، جسے موقع نہیں ملا، اسے موقع دیکر وزیراعظم بنائیں، دیگر سیاسی جماعتیں پرانی سیاست کررہی ہیں، کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے آپ مجھے موقع دیں، عوام ایک بار موقع دیں مایوس نہیں کروں گا، پیپلز پارٹی کی مخالف کوئی ن لیگ یا پی ٹی آئی نہیں، اس کی مخالف مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،مناسب ہوگا سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں :شہباز شریف

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے پاس مہنگائی اور غربت کو روکنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے تمام جماعتوں کو ہمارے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاڈلہ اگر بننا ہے تو عوام کا بننا ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، وزیراعظم کے فیصلے کا حق صرف عوام کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف ایک ہی مسئلہ تھا، مسئلہ یہ تھا میرے لوگوں کو تنگ کرنا چھوڑ دیں فون کرنا چھوڑ دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top