جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگیا

31 جولائی, 2024 11:13

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایرانی دارالحکومت تہران میں شہادت کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

این وائی ایم ای ایکس اسٹاک ایکسچینج میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.56 فیصد اضافے کے ساتھ 75.84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

لندن کے آئی ای اسٹاک ایکسچینج میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.31 فیصد اضافے سے 79.65 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یہ اضافہ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں اضافہ بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام کے درمیان رسد میں ممکنہ خلل پر مارکیٹ کے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top