جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اداکارہ و ماڈل کی گرفتاری؛ 3 پولیس افسران معطل

19 ستمبر, 2024 20:24

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مقامی ماڈل و اداکارہ کادمبری جیٹھوانی گرفتار کرنے اور ہراساں کرنے کے الزام میں ایک ڈی جی سمیت 3 افسران کو معطل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست میں ماڈل و اداکارہ کادمبری جیٹھوانی نے پولیس کمشنر کو شکایت درج کروائی تھی کہ پولیس راج شیکھر بابو نے الزام لگایا کہ پولیس وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر اور فلم پروڈیوسر ودیا ساگر کیساتھ ملکر جعلسازی اور جبری وصولی کا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ مجھے اور والدین کو ممبئی سے گرفتار کرکے ہراساں کیا اور بغیر کسی اطلاع کے وجئے واڑہ لے گئے۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ پولیس کے رویے سے انکے بوڑھے والدین کو غیر قانونی حراست کے ساتھ ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور 40 روز تحویل میں گزارے۔

مزید پڑھیں: پستہ قد عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، مگر کیوں؟

جیٹھوانی کے وکیل این سرینواس نے الزام لگایا ہے کہ ودیا ساگر نے جیٹھوانی اور اس کے خاندان کو پھنسانے کے ارادے سے زمین کے دستاویزات من گھڑت بنائے تھے جبکہ انہیں کئی دنوں تک ضمانت کی عرضی داخل کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

پولیس کی تحقیقات کے بعد تین سینئیر افسران کو غلفت برتنے پر معطل کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top