جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قابض اسرائیل اب دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کے قابل نہیں رہا:ایرانی سپریم لیڈر

10 اکتوبر, 2023 15:45

تہران : ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ حماس کے حملے نےصیہونی حاکمیت کے ڈھانچے کوہلا کر رکھ دیا،اس حملے سے قابض اسرائیل اب دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کے قابل نہیں رہا۔

سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ 7اکتوبر کو ہونے والا حملہ صیہونی ریاست اور فوج کی ناکامی ہے،ہم اس معرکہ کے منصوبہ ساز جوانوں کی پیشانی اور ہاتھوں کو چومتے ہیں ،کوئی یہ نہ سمجھے کہ اسرائیل پر حملہ کسی باہر والے نے کیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ فلسطینیوں نے اپنی بہادری اور شجاعت سے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ہے،اآج صیہونی ریاست نے جو طمانچہ کھایا اس سے اسرائیل کا مکروہ نقاب اتر گیا،آج فلسطینی غزہ کے محاصرے کو توڑ کر باہر آچکے ہیں۔

سید علی خامنہ ای نے کہا کہ فلسطینی اسرائیل کےعسکری اور غیر عسکری مراکز تک رسائی حاصل کرچکے ہیں،اب اسرائیل کا پردہ فاش ہوا تو وہ خود کو مظلوم ثابت کرنے لگا،صیہونی ریاست غاصب ہے،مظلوم نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صیہونی ریاست ظالم ہے،جاہل ہے،پاگل ہے لیکن مظلوم نہیں ہے،غزہ پر حملہ، گھروں پر حملہ، عام شہریوں پر حملہ، قتل عام اسرائیل کا بہانہ ہے،اسرائیل جان لے جو وہ کررہا ہے اس سے اور مصیبت اور تباہی آئے گی،فلسطینی جوانوں کا عزم اس ظلم و ستم سے مزید مستحکم ہوگا۔

یہ پڑھیں : امریکی وعدوں پر اعتبار نہیں۔ پہلے عمل کرے ؛ ایرانی سپریم لیڈر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top