جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

27 دسمبر, 2023 11:09

سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لاہور کے حلقہ این اے 127 سے شہری محمد ایاز کی جانب سے دائر کیا گیا ہے اور شہری نے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی، آصف زرداری صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ہیں، پیپلز پارٹی اورپیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔
اس اعتراض پر  بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ہوگی۔

یہ پڑھیں :رانا ثنا اللہ کے حلقہ این اے 100 سے کاغذات نامزدگی منظور

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top