جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف وجود کو خطرہ ہونے پر کیا جائے گا : روس

23 مارچ, 2022 15:46

ماسکو : روسی حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی پالیسی کے تحت جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف وجود کو خطرہ ہونے پر کیا جائے گا۔

کریملن کے ترجمان پیسکوف نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی سیکیورٹی پالیسی یہ حکم دیتی ہے کہ ملک جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کرے گا، جب اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہو۔

یہ بھی پڑھیں : روس کے یوکرین پر مزید فضائی حملے، دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ملکی سلامتی کا تصور ہے اور یہ عوامی ہے، آپ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تمام وجوہات پڑھ سکتے ہیں۔ لہٰذا اگر یہ ہمارے ملک کے لیے ایک وجودی خطرہ ہے تو پھر اسے ہمارے تصور کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top