جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عظیم شاہکار اور عیسائی مذہب کا مقدس مقام، تاریخی نوٹرڈیم چرچ، آگ کے باعث تباہ ہوگیا

16 اپریل, 2019 16:37

پیرس: بارہویں صدی کا عظیم شاہکاراورعیسائی مذہب کا مقدس مقام نوٹرڈیم چرچ، تعمیراتی کاموں کے دوران لگنے والی آگ کے باعث شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔

آگ لگنے کے وقت تعمیراتی کام کے باوجود گرجے میں عبادت گزاروں اوردنیا سے آئے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جانی نقصان کو تو روک لیا مگر یہ عظیم شاہکاراپنی قدیمی حسن اورندر موجود مصوری کا نایاب خزانہ دنیا سے چھپا گیا۔

کیتھڈرل ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے لگی، ریسکیو اور فائربریگیڈ کا عملہ اطلاع ملتے ہی فوراً آگ بجھانے کے لیے پہنچا،  مقام کے اطراف میں موجود لوگوں کو نکالا گیا اورآگ پرقابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

آٹھ صدیوں میں ہونے والے واقعات کے شاہد ٹاور جب گھرا تو اس کے گرنے کا منظر بڑا دکھ بھراتھا جو لوگوں کی آنکھیں نم کرگیا، فرانسیسی عوام یہ مناظر دور سے دیکھتے رہے۔

آگ سے گرجا گھر کی پرشکوہ عمارت کی چھت کا ایک حصہ اورعقبی دیوار گرگئی جبکہ سامنے کا حصہ اورسلیب پوری جل گئے۔

پیرس پولیس اور ریسکیو اداروں نے آگ لگنے کے فوری بعد چرچ کو گھیرے میں لے کرآگ بجھانے کی بھرپورکوشش کی تاہم کامیابی تک تاریخی ورثا شدید نقصان سے دوچار ہوچکا تھا۔

 فائربریگیڈ اور پولیس نے ابتدائی طورپرآگ لگنےکی وجہ تعمیراتی کاموں کوقراردیا ہے۔

واقعے سے سانحے میں بدل جانے والے اس حادثے کے بعد فرانسیسی صدر بھی اپنےآفس میں نہ رہ سکے، بیرونی دورے منسوخ کر کے خود چرچ پہنچ گئے اور کہا کہ اس چرچ کو دوبارہ اس کی اصل حالت میں ضرورلائیں گے۔

کیتھڈرل چرچ میں آگ لگنے کے واقعے پر دنیا بھر نے افسوس کے پیغامات بھیجے ہیں، پاکستان سے وزیراطلاعت فواد چودھری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرفرانس سانحے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردریاں فرانسیسی عوام کےساتھ ہیں، کیتھڈرل انسانی ورثے سے تعلق رکھتا تھا، اس سانحے کا درد ہر پاکستانی نے محسوس کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top