جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو نوٹیفکیشن جاری

02 اگست, 2024 11:52

وفاقی حکومت نے ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت توانائی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا پلان جاری کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے میں پاور سیکٹر کی 12 تنظیموں کی نجکاری سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئیں جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنوں کی نجکاری مرحلہ وار کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو، حیسکو اور آئیسکو کی نجکاری ہو گی جب کہ دوسرے مرحلے میں میپکو اور پیسکو سمیت دیگر کمپنوں کی نجکاری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

بجلی گھروں میں تعینات ایف آئی اے افسران نے سنگین الزامات مسترد کردیے

حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

اس کے علاوہ ذرائع وزارت توانائی نے بتایا ہے کہ پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خود مختار ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top