جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کو غزہ سے متعلق کوئی ڈکٹیشن نہیں دے رہے: امریکا

27 اکتوبر, 2023 19:04

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ سے متعلق کوئی ڈکٹیشن نہیں دے رہے، قیدیوں کی رہائی سے متعلق چاہتے ہیں کچھ صورتحال بہتر ہو۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شام میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر حملے اپنے دفاع میں کیے، شام میں فضائی حملوں میں ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران جوابی حملہ کرتا ہے تو ہم بھی کارروائی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اسرائیل کو غزہ سے متعلق کوئی ڈکٹیشن نہیں دے رہے، قیدیوں کی رہائی سے متعلق چاہتے ہیں کچھ صورتحال بہتر ہو۔

خیال رہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد حملوں کے بعد شام کے شہر الحسکہ میں واقع الشدادی بیس پر بھی حملہ کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے شہر الحسکہ میں امریکی اڈے پر عراقی مجاہدین کا بڑا حملہ

عراق میں موجود اسلامی مزاحمت نامی ایک عراقی دھڑے نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ الشدادی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

مزاحمتی گروپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ مغربی عراق کے شہر الانبار میں عین الاسد کے اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے الحسکہ فوجی اڈہ اور عراق اور شام میں دیگر ایسے اڈے جہاں امریکی افواج بھی موجود ہیں کو گزشتہ دنوں راکٹ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ حملے بڑھتے ہوئے حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے علاقائی اور بین الاقوامی جنگ میں تبدیل ہونے کے خدشات بڑھا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top