جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا کا امریکہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

31 جنوری, 2022 12:31

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے امریکہ کے جزیرے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔

شمالی کوریا نے ہواسونگ-12 انٹرمیڈیٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جس کی خلاء سے لی گئیں تصاویر بھی جاری کردیں گئیں۔ میزائل کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پانچ سالوں کے دوران سب سے طاقتور میزائل تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا ایک اور میزائل کا کمایاب تجربہ

پیانگ یانگ نے صرف پچھلے مہینے میں ریکارڈ تعداد میں سات میزائل داغے ہیں۔ تازہ ترین ٹیسٹ نے عالمی برادری میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ میزائل اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے امریکہ تک جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ پیانگ یانگ کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top