جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شمالی کوریا کا امریکہ تک مار کرنے والا نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

25 مارچ, 2022 15:18

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے امریکہ تک مار کرنے والا نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرکے واشنگٹن میں گھنٹیاں بجا دیں۔

شمالی کوریا نے ایک بہت بڑا، نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے کہا کہ اسے اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کرنے اور کسی بھی امریکی فوجی اقدام کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ میزائل شمالی کوریا کے پچھلے کسی بھی ٹیسٹ سے زیادہ اونچا زیادہ دور تک کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ ناکام ہوگیا : جاپان / جنوبی کوریا

یہ میزائل کسی بھی ملک کی طرف سے روڈ موبائل لانچر سے لانچ کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا مائع ایندھن والا میزائل ہے۔

سرکاری ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ کِم نے کوریا اور اس کے ارد گرد روزانہ بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور امریکی سامراجیوں کے ساتھ جوہری جنگ کے خطرے کے پیش نظر تصادم کی ناگزیریت کی وجہ سے ٹیسٹ کا حکم دیا۔ امریکی سامراجیوں کی کسی بھی خطرناک فوجی کوشش کو مکمل طور پر روکنے کے لیئے تیار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top