جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم کا تجربہ کر رہا ہے : امریکہ

11 مارچ, 2022 15:36

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے کیے گئے دو حالیہ میزائل تجربات ایک نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل آئی سی بی ایم سسٹم کے تھے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی توجہ جاسوسی مصنوعی سیارہ تیار کرنے پر تھی، لیکن پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سخت تجزیے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وہ اصل میں ایک نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) سسٹم کے تھے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ حالیہ دو تجربات میں ایک نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم شامل ہے، جسے پیانگ یانگ نے پہلی بار اکتوبر 2020 میں ایک فوجی پریڈ میں دکھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا امریکہ کی نگرانی جاسوسی سیٹلائٹ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ان کا واضح مقصد تھا کہ مستقبل میں ممکنہ طور پر مصنوعی سیارہ کی آڑ میں  مکمل رینج پر ٹیسٹ کرنے سے پہلے اس نئے نظام کا جائزہ لینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سفارتی نقطہ نظر پر قائم ہے، لیکن امریکہ اور ہمارے اتحادیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

ایک سینئر امریکی اہلکار نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ تازہ ترین ٹیسٹ ایک سنگین اضافہ ہے۔ ہم پیانگ یانگ کو اس پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد کیلئے غیر ملکی اشیاء اور ٹیکنالوجی تک رسائی روکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top