جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا کے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل کے تجربے

29 ستمبر, 2022 11:07

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرکے ایک بار پھر اپنے دشمن ممالک کو اپنے عزائم سے خبردار کردیا۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ اس نے پیانگ یانگ کے سنان علاقے سے فائر کیے گئے دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگایا ہے۔

سیئول کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ میزائلوں نے تقریباً 360 کلومیٹر (223 میل) 30 کلومیٹر کی بلندی پر ماچ 6 کی رفتار سے پرواز کی۔ فوج نے نگرانی مزید سخت کردی ہے۔ امریکہ کے ساتھ مل کر پوری تیاری برقرار رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا نے کوریا کے مشرقی جزیرہ نما میں بیلسٹک میزائل داغ دیا

جاپان کے نائب وزیر دفاع توشیرو انو نے بھی میزائل تجربوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات تعدد میں بے مثال تھے۔ بار بار میزائل داغے جانے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تجربے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی، پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی برادری کے لیے خطرہ ہیں۔ ہم شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات کیلئے پرعزم ہیں اور بات چیت میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کو کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد یہ تازہ ترین تجربہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top