جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا کے مزید دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے

01 اکتوبر, 2022 10:33

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے تجربات میں اضافہ کردیا ہے، مزید دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کردیا گیا۔

شمالی کوریا نے ہفتے کے روز مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے، جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ پیانگ یانگ کا ایک ہفتے میں چوتھا تجربہ ہے۔

یہ تجربہ جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کی بحریہ کی جانب سے پانچ سالوں میں پہلی بار سہ فریقی آبدوز شکن مشقوں کے انعقاد کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل کے تجربے

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال میں واقع سنان سے داغے گئے۔

جاپان کے ساحلی محافظوں نے بھی پیانگ یانگ کی طرف سے کم از کم دو مشتبہ بیلسٹک میزائل تجربات کی اطلاع دی۔ جاپان کے وزیر مملکت برائے دفاع توشیرو انو نے بتایا کہ میزائلوں نے 400 کلومیٹر اور 350 کلومیٹر تک پرواز کی اور 50 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top