جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اداکارہ فیروز خان کی دوسری شادی کے دفاع میں بول پڑیں

07 اگست, 2024 14:33

پاکستان کی سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تو اس میں غلط کیا ہے؟ لوگ اسے ٹرول کیوں کر رہے ہیں؟

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران نور بخاری نے کہا کہ بدقسمتی سے لوگ شادی جیسی حلال چیز پر بھی تنقید کرتے ہیں۔ میں نے حال ہی میں فیروز خان کو شادی کرتے دیکھا اور میں نے یہ بھی دیکھا کہ دو یا تین خواتین کی شادی ہوئی ہے۔

نور بخاری نے مزید کہا کہ لوگ ان کی تصاویر پر بہت زیادہ ٹرول کر رہے تھے، انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس نے کیا غلط کیا؟

انہوں نے کہا کہ شادی ایک حلال عمل ہے، اگر کوئی کسی بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ کے ساتھ تصویر کھینچتا ہے تو کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے، لہذا یہ غلط ہے کہ ہمارا معاشرہ کہاں جا رہا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor Bukhari (@realnoorbukhari)

نور بخاری نے کہا کہ ہم غلط سمت میں جا رہے ہیں، ہم کیا کر رہے ہیں؟ اگر تم اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل کر رہے ہو تو یہ عبادت ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکار فیروز خان نے علیزا سلطان سے طلاق کے بعد دوسری شادی کی تھی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کی سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ وہ بخاری سید ہیں اور عبایا ان کی فیملی میں پہنی جاتی ہیں اسی لیے انہوں نے اپنی بیٹی کو مثالی شخصیت بنانے کے لیے حجاب پہننا شروع کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top