جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خود کو ایسی صورتحال نہیں ڈالیں گے کوئی ’’انکل سام‘‘ ہماری معیشت کا فیصلہ کرے : روس

12 مارچ, 2022 12:21

انطالیہ : سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ خود کو دوبارہ کبھی بھی ایسی ہی صورتحال میں ڈالیں کہ کوئی ’’انکل سام‘‘ یا دوسرے ہماری معیشت کو تباہ کرنے کے لیئے فیصلہ کرے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے انطالیہ میں اپنے یوکرائنی اور ترک ہم منصبوں دمتری کولیبا اور میولوت کاووش اوغلو سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں روس کے مستقبل کے ارادوں سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ آئندہ مغربی شراکت داروں پر ہمارا انحصار نہ ہو، چاہے وہ حکومتیں ہوں یا کمپنیاں جو کاروباری نہیں، بلکہ سیاسی جارحیت کا آلہ کار بن چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ خود کو دوبارہ کبھی بھی ایسی ہی صورتحال میں ڈالیں کہ کوئی ’’انکل سام‘‘ یا دوسرے ہماری معیشت کو تباہ کرنے کے لیئے فیصلہ کرے۔ ہم مزید انحصار نہ کرنے کا راستہ تلاش کریں گے، جو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : روسی افواج کیف کے گرد منظم ہونا شروع، بائیڈن کا تیسری عالمی جنگ سے بچنے پر زور

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے تیل اور گیس کو کبھی بھی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا۔ ہم نے مقدار اور قیمتوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے باقاعدگی سے ٹرانزٹ گیس یورپ بھیجی۔

سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ مغرب نے روس کو ہر نام سے پکارا، پابندیاں لگائیں، سب روس سے بھاگ گئے، لیکن یورپی تیل اور گیس خریدنا چاہتے ہیں، کیونکہ دوسری صورت میں وہ سردی سے جم جائیں گے، جو یورپ کی نام نہاد اقدار کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ تیل اور گیس خریدنا بند کر دیتے ہیں، تو ہم انہیں اپنا تیل اور گیس خریدنے پر آمادہ نہیں کریں گے، ہمارے پاس فروخت کے لیے دوسری مارکیٹیں پہلے سے ہی موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top