جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

زبانی معاہدے کی حیثیت نہیں،قرآن کے مطابق معاہدہ تحریری ہوتا ہے:چیف جسٹس

14 نومبر, 2023 13:39

 

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے زبانی معاہدے پر ریلیف دینے کی درخواست کے کیس میں دوران سماعت  کہا کہ زبانی معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ،قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق معاہدہ زبانی نہیں تحریری ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ درخواست گزار مقررہ مدت میں طے شدہ رقم جمع کر انے میں ناکام رہا، زبانی معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ،قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق معاہدہ زبانی نہیں تحریری ہوتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پنجاب میں زمین کے معاہدوں کو بہت زیادہ لٹکایا جاتا ہے، لوگوں نے بھی اراضی کے معاہدے کرنا چھوڑ دیئے ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار معاہدہ زبانی کرتا ہے اور ریلیف پھر عدالت سے مانگتا ہے،لوگ سمجھ چکے وکلا ایسے کیسز 20 سال تک لٹکا دیتے ہیں،کیا زبانی معاہدہ کرکے قرآن پاک کی آیت کیخلاف ورزی نہیں ہوئی۔

یہ پڑھیں : عام انتخابات کیس حکم نامہ ، پی ٹی آئی دور میں قومی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ غیر آئینی تھا: چیف جسٹس

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top