جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جتنا مرضی زور لگالیں، الیکشن 14 مئی کو نہیں ہوں گے: رانا ثنا اللہ

16 اپریل, 2023 20:26

اسلام آباد: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن 14 مئی کو نہیں ہوں گے، جتنا مرضی زور لگالیں الیکشن مدت پوری ہونے پر ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، حلقے کے عوام نے ہر بار مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جمہوریت اتنی مضبوط نہیں کہ اپوزیشن کے حلقے میں کام ہوں، اپنے حلقے کے تمام مسائل حل کیے، اپنے حلقے میں نئے اسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کمزور کرنے کےلیے 2018 میں حلقے کو تقسیم کردیا گیا، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 14 مئی کو نہیں ہوں گے، جتنا مرضی زور لگالیں الیکشن مدت پوری ہونے پر ہوں گے، مئی میں الیکشن نہ ہوئے تو اکتوبر بھی زیادہ دور نہیں ، کارکن تیاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے الیکشن فنڈز بل مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے کے تحت فتنے کو ملک پر مسلط کیا گیا، ایک اوباش ٹولہ فتنے کے ساتھ تھا، ترقی کرتا ملک بحران ی کیفیت میں گر گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہتا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، اس کے معاہدے پر عمل کرتے ہم ان حالات پر پہنچ گئے، آئی ایم ایف سے معاہدے پر فتنے کی حکومت نے دستخط کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top