جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئی بھی افغان شہری عسکریت پسندی کیلئے افغانستان کی سرحد پار نہیں کرے گا: افغان سپریم لیڈر

10 اگست, 2023 12:05

حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں حکومتِ پاکستان کے شدید رد عمل کے بعد افغان سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نےسخت احکامات و فتاویٰ جاری کئے ہیں۔

ان سخت احکامات میں افغان سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ کوئی بھی افغان شہری عسکریت پسندی کیلئے افغانستان کی سرحد پار نہیں کرے گا،جو لوگ عسکریت پسندی کیلئے پاکستان گئے، مارے گئے تو وہ شہید نہیں کہلائیں گے۔

شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے مزید کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو افغان عبوری حکومت کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا،پاکستان میں افغان شہری کے قتل کے بعد حکومت کا کوئی نمائندہ اسکے جنازے میں شرکت نہیں کریگا۔

یہ پڑھیں : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کیخلاف بغاوت کا بیج بویاگیا: وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top