جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نائیجیریا کا مشہور پولیس افسر منشیات نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار

15 فروری, 2022 10:45

ابوجا : نائیجیریا کے سب سے مشہور ہیرو پولیس افسر کو منشیات کا نیٹ ورک چلانے کے الزام میں دیگر چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

نائیجیریا کے صدر سے صدارتی تمغہ برائے جرات حاصل کرنے والے ملک کے سب سے مشہور ہیرو پولیس افسر کیاری سمیت دیگر چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان افراد پر منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سمیت کئی الزمات لگائے گئے ہیں۔

کیاری اس وقت نظروں میں آئے جب امریکی ایف بی آے نے گزشتہ سال دو افراد کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا، جن سے ہوئی تحقیقات کے نتیجے میں کیاری کو بھی اپنے عہدے سے معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : برونائی کی شہزادی کی پرُتعیش شادی ، حیران کردینے والی تصویریں

نیشنل ڈرگ لا انفورسمنٹ ایجنسی (این ڈی ایل ای اے) کے ترجمان نے دارالحکومت ابوجا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کیاری ایک بین الاقوامی منشیات کی رِنگ کا حصہ ہے، اور وہ 25 کلو گرام کوکین کے سودے میں ملوث تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیاری برازیل، ایتھوپیا اور نائیجیریا کے درمیان غیر قانونی منشیات کی پائپ لائن کو چلاتا ہے، اور وہ اہم اداکار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top