جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ایوان میں شور کے بجائے شعور کا راج ہونا چاہیئے، نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف

03 مارچ, 2024 14:58

 

نومنتخب وزیر اعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد نوازشریف کا انتخاب پرمشکور ہوں،پورے ایوان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں،نوازشریف کی لیڈر شپ میں پاکستان میں خوشحالی اور انقلاب آیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سردار خالد مگسی اورتمام پارٹی اراکی کا شکریہ اداکرتاہوں،نوازشریف معمار پاکستان ہیں،نوازشریف نے مجھےاس منصب پرفائز کیا ۔

‘وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو قوم یاد رکھےگی ،شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ،
سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا ،جلاوطنی پرمجبورکیاگیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا ،جلاوطنی پرمجبورکیاگیا ،نوازشریف نے مجھےاس منصب پرفائز کیا ،نوازشریف کی حکومت کا 3بار تختہ الٹاگیا ،کیسز بنے ،جلاوطنی پرمجبور کیاگیا،نوازشریف اور میری بھتیجی جیل میں گئی ،آصف زرداری کی ہمشیرہ جیل گئیں ۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے کبھی ملک کے مفاد کو نقصان پہنچانے کا نہیں سوچا،انہوں نے پوری اپوزیشن کو سلاخوں کےپیچھے ڈالا ۔

شہبازشریف نے کہا کہ مل کر فیصلہ کرلیں کہ پاکستان کی تاریخ بدلنی ہے،پاکستان کو اس کا صحیح مقام دلوائیں گے،کام مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں ،بڑے بڑے چیلنجز ملک کو درپیش ہیں۔

یہ پڑھیں : شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب ، عمر ایوب کو شکست

 

شہباز شریف نے کہا کہ کچھ لوگوں نے پاکستان کے خلاف اور افواج کے خلاف زہر اگلا، 9 مئی کو اداروں پر حملے کیے گئے، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، شہدا کے ورثا پر کیا بیتی ہوگی؟، کبھی ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کا نہیں سوچا۔

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ 2 صوبوں کے وزیروں کو کہا گیا آئی ایم ایف سے کہو پاکستان کی مدد نہیں کرنی، نواز شریف، زرداری، بلاول، خالد مگسی نے کہا سیاست قربان ہو لیکن ہم اپنا کردار ادا کریں گے، اپوزیشن کو میثاق مفاہمت کی دعوت دیتا ہوں، سنی اتحاد کونسل کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل محصولات کا تخمینہ 12 ہزار 300 ارب روپے ہے، صوبوں کو تقسیم کرنے کے بعد 7 ہزار 300 ارب بچتے ہیں، سود کی ادائیگی 8 ہزار ارب ہے، 700 ارب روپے کا پہلے دن سے خسارہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس 2 راستے تھے، ملک بچائیں یا سیاست، ایک اور کانٹوں بھرا چیلنج بجلی کی قیمتوں میں اضافوں کا ہے، نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانی ہوں گی، قرضوں کی زندگی سے جان چھڑالیں، محکوم قوم کے بجائے سر اٹھاکر زندگی گزاریں، بجلی کا گردشی قرضہ 2300 ارب تک پہنچ چکا ہے، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے سامنے کانٹوں بھرا طویل راستہ ہے، چاروں صوبوں میں کارخانوں کا جال بچھا سکتے ہیں، سبسڈی کھاد فیکٹریوں کے بجائے براہ راست کسان کو دیں گے، چھوٹے کسانوں کے لیے سولر ٹیوب لائیں گے، بیج مافیا کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے گا، دنیا سے اعلیٰ بیج منگوائے جائیں گے۔

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایوان میں شور کے بجائے شعور کا راج ہونا چاہیئے، ہمیں دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے، 9 مئی کو قوم سے غداری کی گئی، خونی دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ قابل اور ہونہار بچوں اور بچیوں کے لیے بیرون ممالک کی اسکالر شپ دیں گے، جدید علاج کی سہولتیں فراہم کریں گے، وعدہ کرتا ہوں کہ صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، کام مشکل ہیں ناممکن نہیں۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ بجلی اور گیس کا بوجھ غریب پر آتا ہے، میں اور میرے ساتھیں جانیں لڑا دیں گے، نظام عدل بہت زیادہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں مگر فیصلے نہیں ہوتے، ایسا نظام لائیں گے جو فوری انصاف فراہم کرسکے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اے ایس پی شہربانو نے جان پر کھیل کر ایک بیٹی کی جان بچائی، خواتین کے لیے حراسگی کا ماحول ناقابل قبول ہیں، خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے پہلے تعلقات بحال ، پھر استوار کرنے ہیں، پاکستان کو ویزا فری ملک بنائیں گے، ہمیں سی پیک کو مزید آ گے بڑھانا ہے، ترکی، سعودیہ ، یواے ای نے ہر مشکل میں ساتھ دیا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات قائم رکھیں گے،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسیماتی تبدیلی سے پاکستان میں تبائی آئی، آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی ہے، ان کا شور گم ہوجائے گا، میری آواز بلند رہے گی، دھاندلی کی شکایت کے لیے آئینی و قانونی فورمز موجود ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی کیا ضرورت تھی، 2018 میں انتخابی دھاندلی ہوئی،

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کئے بغیر بلوچستان کے زخموں پر مرحم نہیں رکھا جاسکتا، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، اس کے بغیر پاکستان ترقی اور خوشحالی کا سفر اختیار نہیں کرسکتا، لوچستان کی محرومی کا مکمل ادراک ہے، بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ ہمارا نصب العین ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں ایکسپورٹ زون کا جال بچھایا جائے گا، ایف بی آر10روزمیں تاجروں کوٹیکس ریفنڈ ممکن بنائے، ایسا نہ ہوا تو ایف بی آر جواب دہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2030 کو جی 20 رکنیت کا ہدف بنالیں، یورپی یونین، خلیج تعاون کونسل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کریں گے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھیں گے، سعودی عرب نے اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، کویت، بحرین، قطر اور ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری تماشائی بنی ہوئی ہے، فلسطینیوں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، بے گناہ کشمیریوں کا بے گناہ خون بہایا جا رہا ہے، کشمیر کی وادی خون سے سرخ ہو چکی ہے، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کے لب سلے ہوئے ہیں، فلسطین اور غزہ میں ظلم کے خلاف سب متحد ہوجائیں، یہ شور شعور میں دب جائیں، یہ ایوان فلسطین، کشمیر سے متعلق قرارداد پاس کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں ظلم و ستم کی انتہا کردی، عالمی برادری کے کشمیر پر لب سلے ہوئے ہیں، خارجہ پالسی میں کسی گریٹ گیم کے حصہ دار نہیں، اغیار کو ملک میں مداخلت کا راستہ دینے کی کوشش کی گئی۔

یہ پڑھیں : پاکستان کو اس کا صحیح مقام دلوائیں گے،کام مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں، نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top