جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب ، عمر ایوب کو شکست

03 مارچ, 2024 08:56

پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار میاں شہبار شریف پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں ۔

میاں شہباز شریف دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے جب کے  سولہویں قومی اسمبلی کے قائد ایوان بن گئے ہیں ۔

شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کئے جب کے سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

اسپیکر نے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل کاآغاز کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین ایوان میں موجود ہیں، نواز شریف، شہباز شریف،  بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، خواجہ آصف، حمزہ شہباز اور دیگر اراکین قومی اسمبلی ایوان میں موجود ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ایوان میں نعرے بازی شروع ہوگئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کو گھیرلیا۔

گزشتہ روز کی کاروائی 

دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، سنی اتحاد کونسل کا شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پرعائد اعتراض مسترد کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم کے انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل ہوگا، 336 رکنی ایوان میں وزارت عظمیٰ کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک کے بعد وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 3 اور رول 32 کے تحت انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے لئے ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار میاں محمد شہباز شریف ہیں جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب امیدوار ہیں۔

وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئے سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، اسکروٹنی مکمل ہونے پر اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔

شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی میں اتحادی جماعتوں کے 7 تجویز اور تائید کنندہ ہیں۔

شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے مشترکہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے تھے، اس موقع پر اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خورشید شاہ، احسن اقبال سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔

 

سنی اتحاد کونسل نے بھی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد امیدوار عمرایوب خان کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے تھے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق شہباز شریف کے لیے 8 اور عمر ایوب کے لیے 4 کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا۔

آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا یعنی خفیہ ووٹنگ نہیں ہوگی۔

چھ جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد کے پاس 208 ووٹ ہیں۔ تاہم کچھ نشستوں کا نوٹی فکیشن نہیں ہوا اور کچھ امیدواروں نے نشست چھوڑی ہیں جن پر ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔ اس وقت ایوان میں ن لیگ کی زیر قیادت اتحاد کے ووٹ 192 ہیں۔ جب کہ 336 رکنی ایوان میں سادہ اکثریت 168 بنتی ہے۔ یعنی 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم بن جائے گا۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق ایوان صدر میں نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری پیر کو سہ پہر 3 بجے ہوگی، ایوان صدر نے تقریب حلف برداری کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلیں، تقریب حلف برداری کے لیے دعوت نامے ارسال کردیے گئے۔

یہ پڑھیں : پاکستان تحریکِ انصاف نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top