مقبول خبریں
نیویارک : طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
نیویارک میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے ۔
خبرایجنسی کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد نیویارک سٹی،لانگ آئی لینڈ اور ہڈسن ویلی میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
خبرایجنسی کے مطابق ان طوفانی بارشوں سے شاہراہیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئی اورٹریفک کا نطام درہم برہم ہوگیا ہے۔
بروکلین،لوئر میں ہٹن اور جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر7انچ تک پانی جمع ہوگیا ہے جب کے نیویارک کے سب وے سسٹم اور میٹرو نارتھ ریل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
نیویارک کے میٹروپولیٹن علاقے اور مشرقی ساحل کے1لاکھ80ہزار شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا۔
یہ پڑھیں : برازیل میں طوفانی بارش کے باعث 40 افراد ہلاک