جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیویارک حملہ : پولیس کو 62 سالہ شخص کی تلاش، مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری

13 اپریل, 2022 16:39

نیویارک : پولیس نے ایک 62 سالہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے، جس پر حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

نیو یارک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ سب وے اسٹیشن پر ہونے والی فائرنگ کے معاملے ایک 62 سالہ فرینک آر جیمز کی تلاش کر رہے ہیں، جو واقعے میں ملوث ہوسکتا ہے۔

فلاڈیلفیا میں کرائے پر لی گئی وین کی چابی جائے وقوعہ سے ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس کا ٹرین سے کوئی تعلق ہے۔ حملہ آور کا مقصد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں : روسی گیس کی روبل میں ادائیگی نہ کریں : جاپان کی اپنی کمپنیوں کو ہدایت

اس شخص کے بارے میں بتایا گیا کہ اس نے حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا پر درجنوں ویڈیوز پوسٹ کیے ہیں، جن میں وہ متعصبانہ خیالات کا اظہار کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک حملہ آور نے بروکلین کے 36 ویں اسٹریٹ اسٹیشن پر دو دھویں کے دستی بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی، جس میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top