جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نئے سال کا تحفہ، پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

26 دسمبر, 2023 10:12

مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کے لیے اچھی خبر، نئے سال کے آغاز میں حکومت پیٹرولیم صارفین کو مزید ریلیف دینے کے لیے تیار ہے۔

حکومت کی جانب سے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 1.72روپے کمی متوقع ہے، جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 1روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ اوگرا کی تجویز کردہ سمری پر نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی ،نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 31دسمبرکو کیا جائے گا۔

ان نظر ثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی سمیت ملک بھر میں ہوگا۔

یہ پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پیٹرول14روپے سستا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top