جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانیہ کی نئی وزیر اعظم کی توانائی شعبے میں قیمتوں کو کم کرنے پر توجہ

07 ستمبر, 2022 12:12

لندن : نئی وزیر اعظم لز ٹرس نے برطانیہ کے توانائی شعبے کے قیمتوں کو منجمد کرنے کے لیے 116 بلین ڈالر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنا، معیشت کو فروغ دینا اور طویل انتظار کی فہرستوں اور عملے کی کمی کے بوجھ سے دبے ہوئے قومی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو ٹھیک کرنا شامل ہے۔

انہوں نے تیزی سے اپنی کابینہ کے سینئر ممبران کا تقرر کرنا شروع کر دیا، کیونکہ وہ یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران سے جلد از جلد نمٹنا چاہتی ہیں، جس کے باعث بجلی اور گیس کے نرخ ناقابل برداشت سطح تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی نژاد سویلا بریورمین کو برطانیہ کا ہوم سیکریٹری مقرر کردیا گیا

موسلا دھار بارشوں کے درمیان وقفے کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے، ٹرس نے کہا کہ وہ معاشی ترقی کو تیز کرنے، نیشنل ہیلتھ سروس کو تقویت دینے اور توانائی شعبے کے بحران سے نمٹنے کے لیے ٹیکسوں میں کٹوتی کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان چیلنجوں سے گھبرانا نہیں چاہیے جو ہمیں درپیش ہیں۔ طوفان جتنا بھی مضبوط ہو، میں جانتی ہوں کہ برطانوی عوام زیادہ مضبوط ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرس توانائی کے بلوں کو محدود کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top