مقبول خبریں
نیو میکسیکو: چرچ کے باہر نامعلوم شخص کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
نیو میکسیکو میں نوجوان کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیو میکسیکو میں واقع چرچ کے باہر پیش آیا جس کے بعد ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا، فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 18سال ہے جس کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت کل 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ملزم نے فائرنگ اکیلے ہی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک
پولیس کے مطابق بظاہر ملزم کے فائرنگ کرنے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں