جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بچوں کی کھانسی سن کر بیماری جانچنے والی ایپ تیار

08 جون, 2019 15:11

کراچی: ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور حیرت انگیز انکشاف سامنے آگیا ہے۔ سائنسدانوں نےکھانسی کی آواز سن کر مرض بتانے والا ایپ دریافت کر لیا ہے۔

بچوں کا بیمار ہونا معمول کی بات ہوتی ہے، لیکن ان کو بیماری کیا ہے، وہ کونسی تکلیف میں مبتلا ہیں ، اس کا پتا لگانا والدین کے لئے ایک مشکل کام ہوتا ہے۔

اس پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے ڈاکٹر پال پورٹر اور پروفیسر ادنتھا ابی رتنے نے ایک آسان حل تلاش کر لیا ہے۔

 بچے کو دمہ ہے، نمونیا ہے یا کوئی اور بیماری، ایپ کی مدد سے بس بچے کی کھانسی کی آواز بتا سکتی ہے کہ بچے کے کس مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

ماہرین نے بچوں کی کھانسیوں کا ایک مکمل ڈیٹا بیس بنایا ہے۔ اس ڈیٹا سیٹ میں ایک ماہ سے بارہ سالہ چودہ سو سینتیس بچوں کی کھانسی کی آوازیں جمع ہیں۔

ہر بچے کو لاحق کھانسی اور اس سے وابستہ مرض کی پوری تفصیل بھی ڈیٹا بیس کا حصہ ہے۔ ایپ ہر کھانسی کی آواز سن کر اس سے وابستہ مرض کی رہنمائی کرتی ہے جبکہ اس ایپ کو ریس ایپ کا نام دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top