اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

نیپالی طیارہ اڑان بھرتے ہی گرکر تباہ، متعدد افراد ہلاک

24 جولائی, 2024 12:50

کٹھمنڈو: نیپال کے دارالحکومت سے اڑان بھرتے ہی چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 18 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ پائلٹ بچ گیا۔

ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارہ رائٹرز کو بتایا کہ جائے حادثہ سے 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ پائلٹ سر میں چوٹ لگنے کے بعد زندہ بچ گیا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق سوریہ ایئر لائنز کی جانب سے چلائی جانے والی اس پرواز میں نیپال کے دوسرے سب سے بڑے شہر پوکھرا جانے والا ایک چھوٹا طیارہ بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 11 بجے گر کر تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا جدید ترین طیارہ گر کر تباہ

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران اچانک الٹ گیا اور اس کے پروں کی نوک زمین سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے بعد طیارہ رن وے کے مشرقی حصے میں ایک کھائی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

کھٹمنڈو کے تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے بتایا کہ طیارے میں سوار 19 افراد میں عملے کے ارکان بھی شامل تھے، طیارے کو مبینہ طور پر دیکھ بھال کے لئے پوکھرا لے جایا جا رہا تھا۔

ہمالیائی ٹائمز نے تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے انفارمیشن آفیسر گیاندر بھول کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 9 این اے ایم ای (سی آر جے 200) طیارہ صرف ایئر لائن کے تکنیکی عملے کو لے کر جا رہا تھا اور اس میں کوئی معمول کا مسافر نہیں تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 15 جنوری کویتی ایئرلائنز کا 2 انجنوں والا اے ٹی آر 72-500 طیارہ ہمالیہ کے دامن میں پوکھرا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کھائی میں گر گیا تھا جس میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حادثے کی جگہ رن وے سے تقریبا 1.6 کلومیٹر کے فاصلے پر 820 میٹر کی بلندی پر واقع تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top