ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بھارتی فضائیہ کا جدید ترین طیارہ گر کر تباہ

04 جون, 2024 15:43

بھارتی ایئر فورس کا جدید ترین سخوئی 30 طیارہ مہاراشٹر کے کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا، جب کہ دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کا میاب رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ سخوئی 30 فائٹر جیٹ مہاراشٹر کے علاقے ناشک میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں پائلٹ اور شریک پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے لیکن انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

مزید پڑھیں:پاک نیوی نے بحرِ ہند میں جنگی بحری جہاز گشت کیلئے تعینات کر دیا

ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ طیارے نے مہاراشٹر کے ناسک کے اوزار سے اڑان بھری تھی اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کی جانب سے اوورہالنگ کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارہ فی الحال ہندوستانی فضائیہ کے انوینٹری میں شامل نہیں تھا، پولیس اور امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور پائلٹس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ میدان میں گرنے کے بعد سے دھوئیں کا غبار اٹھ رہا ہے۔ دو انجن والے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور جائے حادثہ کے قریب بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top