جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس سے مذاکرات : یوکرین کا 48 گھنٹوں میں یورپی سیکورٹی تنظیم کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

14 فروری, 2022 10:38

کیف : یوکرین روسی حکام کے ساتھ 48 گھنٹوں کے اندر ملاقات کا خواہاں ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ معاملات پر بات چیت کی جاسکے۔

یوکرین نے اپنی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر روس اور ایک اہم یورپی سکیورٹی گروپ کے دیگر ارکان سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرینی وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے کہا ہے کہ روس نے فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی وضاحت کی رسمی درخواستوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں کے اندر او ایس سی ای اجلاس کی درخواست کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی شہریوں کو اب یوکرین سے چلے جانا چاہیے : جو بائیڈن

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین نے یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) کے ممبران کے معاہدے کے تحت روسی ارادوں سے متعلق جواب طلب کیا تھا۔ اس معاہدے میں روس بھی شامل ہے۔ اگر روس سنجیدہ ہے تو اسے اپنے عہد کو پورا کرنا چاہیے۔

دوسری طرف یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تمام افواؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیکھا کہ روس آنے والے دنوں میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top