جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا

18 اگست, 2024 17:46

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

نازش جہانگیر نے ایک بار اپنے حالیہ انٹرویو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ درفشاں سلیم سے متعلق، میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر کسی اداکار کی قسمت اچھی ہو تو اُسے اچھے پراجیکٹس ملتے ہیں اور ماشاءاللہ! درفشاں سلیم کی قسمت بہت اچھی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کی تعریف کرتی ہوں، درفشاں سلیم بہت اچھا کام کررہی ہیں اور مجھے اُن کے کام پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی خوبصورتی کے راز سے ڈرماٹولوجسٹ پردہ اٹھادیا

ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں نازش جہانگیر سے سوال کیا تھا کہ وہ کونسی پاکستانی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹیلنٹ سے زیادہ اپنی قسمت سے شوبز انڈسٹری میں کامیاب ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: قائداعظم کا مذہب کیا تھا؟ اداکارہ کے حیران کن انکشافات

نازش کے اس بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ درفشاں کے کام کی تعریف کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top