جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نواز شریف کوپاکستان واپسی کیلئے کسی گارنٹی کی ضرورت نہیں: اسحاق ڈار

06 اکتوبر, 2023 15:56

اسلام آباد : اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں،پاکستان واپسی کیلئے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں،نواز شریف کی واپسی پرضمانت کا عمل بھی ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آج تک اس ملک میں کس کو حفاظتی ضمانت نہیں ملی، میں نے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کیا تھا،سازشی تھیوری پر یقین نہیں رکھتا۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگا، اقتصادی جائزہ کے نتیجے میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی، تمام قوتیں مل کر کام کر رہی ہیں، کوئی قوت مجھے ناکام نہیں کرنا چاہتی تھی، سب قوتیں مل کر کام کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کو دوبارہ معاشی قوت بنا کر جی 20میں شامل کرنا ہے،مہنگائی کے خاتمے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ہمت کی ضرورت ہے،معیشت کے حوالے سے سوال موجودہ حکومت سے کیا جائے۔

 یہ پڑھیں : جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا نواز شریف نے ہی اس سے نکالا : رانا ثنا اللہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top