جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی سلامتی اجلاس: دہشتگردوں کیخلاف جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی

07 اپریل, 2023 20:54

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، سروسز چیفس اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور 7 اپریل 2012 کے سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک میں پائیدار امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا، فورم کا دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ گرم گوشہ پر مبنی پالیسی کا نتیجہ ہے، یہ پالیسی عوامی توقعات اور خواہشات کے بالکل منافی ہے، پالیسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بلا رکاوٹ واپس آنے کی اجازت دی گئی، کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو اعتماد سازی کے نام پر جیلوں سے رہا کردیا گیا، واپس آنے والے دہشت گردوں سے ملکی امن متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات: از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، آپریشن نئے جذبے کے ساتھ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرے گا، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں گی، اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی 2 ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں ملک دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، انٹیلی جنس ایجنسی کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آپریشن میں دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا گیا، گلزار امام دہشت گرد بلوچ نیشنل آرمی اور براس کا بانی ہے، گلزار امام ایک عرصے سے دہشت گردی میں ملوث ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top