جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

‘اگر فلسطینیوں پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیلی قصبوں کو نشانہ بنائیں گے’

17 جولائی, 2024 18:30

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل خطے میں کینسر کی طرح ہے اس فلسطین سے نکال دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے یوم عاشور کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل صرف زیادہ سے زیادہ 80 سال تک زندہ رہ سکتا ہے اور اس کے موجودہ حالات اس ملک کے خاتمے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

حزب اللہ رہنما نے اسرائیل کو دو ٹوک انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کیا تو ہم اسرائیلی قصبوں کو نشانہ بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے غزہ میں بیک وقت تین فضائی حملے، 48 فلسطینی شہید

انہوں نے کہا کہ غزہ کی موجودہ نسل اور مزاحمتی تنظیمیں، انسا اللہ اسرائیل کو ختم کر دیں گی، اگر عرب لوگوں کو اجازت دی جاتی اور ان کے لیے سرحدیں کھول دی جاتیں ہم بتاتے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں بمباری؛ حماس کا اسرائیل کیساتھ مذاکرات دستبردار ہونے کا اعلان

حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے آپریشن الاقصیٰ نے بہت سے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں، متعدد انٹیلی جنس ایجنسیاں خطے میں تشدد کی فضا کو ہوا دے رہی ہیں جو ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ناکام رہے ہیں اور فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top