جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نریندرا مودی کا برطانوی وزیر اعظم کو فون، خالصتان تحریک کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

14 اپریل, 2023 13:04

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب سے بات چیت میں خالصتان تحریک کی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت حالیہ ہفتوں میں لندن اور امریکہ اور کینیڈا میں ہندوستانی مشن کے باہر مظاہروں اور توڑ پھوڑ سے پریشان ہے۔

نریندرا مودی کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم نے برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی اداروں کی سیکورٹی کا مسئلہ اٹھایا اور حکومت برطانیہ سے ہندوستان مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست پنجاب میں فوجی اڈے پر فائرنگ سے چار فوجی ہلاک

اس کے جواب میں برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ برطانیہ ہندوستانی ہائی کمیشن پر حملے کو مکمل طور پر ناقابل قبول سمجھتا ہے اور ہندوستانی مشن اور اس کے اہلکاروں کی حفاظت کا یقین دلاتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی اور بھارتی وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں کے درمیان نئی دہلی میں ایک میٹنگ کے دوران، بھارتی فریق نے خالصتانی عناصر کی طرف سے دہشت گردی سرگرمیوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کے لئے برطانیہ کی سیاسی پناہ کی حیثیت کے غلط استعمال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top