جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قوانین میں ترمیم سے گیارہ سو ارب روپے کے مقدمات پر نیب تحقیقات نہیں کر سکے گا : فواد

20 جون, 2022 16:10

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ جو قوانین بنائے ہیں، اس سے بارہ سو ارب روپے میں سے گیارہ سو ارب روپے کے کرپشن مقدمات پر نیب تحقیقات نہیں کر سکے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان بائیس کروڑ افراد کا ملک ہے۔ سری لنکا بننا برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ ڈالر کنٹرول میں تھا، معیشت بہتر ہو رہی تھی، لیکن کیا وجہ بنی حکومت کی تبدیلی کی؟

انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر نے کہا کہ نیب کے ججز تعینات کئے جا رہے تھے۔ خرم دستگیر نے خود کہا کہ سازش کے تحت حکومت کا خاتمہ ہوا۔ صدر مملکت نے سپریم کورٹ کو ختم لکھا، جس میں تحقیقات کا کہا ہے۔ بڑا نامناسب ہے کہ صدر پاکستان کے خط کو ایسے نظر انداز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب قانون میں ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان، ان کا واحد مقصد این آر او لینا ہے : عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ یہ دوسرا این آر او ہے۔ جو شریف خاندان نے لیا ہے۔ 2001 میں مشرف نے جتنے کیسز بنائے وہ آصف زرداری اور نواز شریف پر سے ختم کئے گئے۔ آج پوری تحریک انصاف یوم سیاہ منا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جو قوانین بنائے ہیں، اس سے بارہ سو ارب روپے میں سے گیارہ سو ارب روپے کے کرپشن مقدمات پر نیب تحقیقات نہیں کر سکے گا۔ پہلے کسی بھی شخص کے اکاؤنٹ میں تفصیلات کا وہ جواب دہ تھا۔ سیکشن اکیس جی کو ختم کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بیوی، بچوں اور رشتہ داروں کے نام پر پیسے کو شامل تفتیش نہیں کیا جائے گا۔ کیا موجودہ حکمرانوں نے اپنے نام پر سارا پیسہ رکھا ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ سیکشن 21 میں ترمیم سے نئے قوانین مین مریم نواز کا ایون فیلڈ کیس ختم ہو جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق کے آشیانہ کیس کو فائدہ ہوگا۔ نیب کی خود مختاری کو ختم کرکے وزرات داخلہ کے زیر انتظام کردیا گیا ہے۔ سیکشن 4 میں ترمیم سے راجہ پرویز اشرف اور شاید خاقان عباسی کے کیسز کو فائدہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top