جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیب ٹیم بشریٰ بی بی کو نوٹس وصول کرائے بغیر زمان پارک سے روانہ

17 مئی, 2023 13:01

لاہور : نیب کی ٹیم دو گھنٹے بعد بغیر نوٹس وصول کروائے زمان پارک سے روانہ ہونے پر مجبور ہوگئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم دوبارہ آئے گی۔

قومی احتساب بیورو کی تین رکنی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں زمان پارک پہنچی، جہاں انہیں بشریٰ بی بی کے نیب میں طلب کیئے جانے کا نوٹس دینا تھا۔

زمان پارک انتظامیہ نے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم نیب کی ٹیم سے نوٹس وصول کرے گی۔ ٹیم نے دو گھنٹے تک لیگل ٹیم کا انتظار کیا، مگر ٹیم نہ پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست، فریقین کو تحریری گزارشات جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے، جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بشریٰ بی بی کی نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ سے متعلق انکوائری میں 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top