جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہیلی کاپٹر کا استعمال عمران خان کو مہنگا پڑ گیا ، نیب میں طلبی

18 جولائی, 2018 12:33

عمران خان کی طوفانی الیکشن مہم میں ہیلی کاپٹر کا کثرت سے استعمال کیا جارہے ۔

جس کے لئے نیب نے عمران خان کو آج  طلب کیا گیا تھا جبکہ انتخابی مصروفیات کے باعث انکے وکیل بابر اعوان نیب عدالت میں پیش ہوئے ۔

اور یقین دہانی کروائی ہے کہ عمران خان انتخابات کے بعد عدالت میں پیش ہونگے ۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 74 گھنٹے سے زائد سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہے ۔

عمران خان ایم آئی 17 ہیلی کا پٹر استعمال کر رہے ہیں جو زیادہ استعمال سے ناکارہ ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سوال اٹھایا جائے گا کہ وہ کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں ؟ جبکہ اس ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 80 ہزار ہے جو 28 ہزار دکھایا گیا ہے ۔

سیاسی مقاصد کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال نے کئی سوالات کو بھی جنم دیا ہے ۔جس کے جواب طلبی کے لئےعمران خان کو آج نیب میں طلب کیا گیا تھا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top