جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شراب لائسنس کیس : نیب نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی

25 نومبر, 2022 12:00

لاہور : نیب پراسیکیوٹر نے شراب لائسنس کیس میں عثمان بزدار سے متعلق تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔

احتساب عدالت لاہور میں جمع کرائی گئی نیب رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق شروع ہوئی، جس کے دوران نئی شکایت کی دوبارہ درخواست آئی۔ قانون کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے پاس شکایت پر تفتیش کرنے کا اختیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان بزدار کی احتساب عدالت میں پیشی، لیگی کارکنان کا احتجاج، گھڑی چور کے نعرے

رپورٹ میں کہا گیا کہ عثمان بزدار کو انکوئری میں طلبی کے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے۔ عثمان بزدار نے درخواست ضمانت میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ ان پر محکمہ ایکسائز سے شراب لائسنس جاری کروانے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے شراب لائسنس کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر رکھی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top