جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

این اے 237 : پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

20 اکتوبر, 2022 12:31

کراچی : سندھ ہائی کورٹ پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت دی کہ الیکشن ٹریبونل میں شکایت درج کرائی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں این اے 237 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بے ضابطگی یا دھاندلی ہوئی ہے، تو آپ کے پاس الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی امیدوار حکیم بلوچ کی کامیابی چیلنج

پی ٹی آئی کے وکیل شہاب امام نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن الیکشن مکمل ہونے کے بعد ہے۔ ہم الیکشن کمیشن گئے تھے شکایت لے کر دروازہ ہی نہیں کھولا گیا، اس لئے یہاں آئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو بے ضابطگی کے حوالے تین خطوط لکھے گئے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کہاں ہوتا ہے یہ بتائیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top