جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میانمار : پارسل دھماکے میں 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک

05 مئی, 2021 10:25

نیپاٹاؤ : میانمار میں پارسل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سابق قانون ساز اور شہری نافرمانی کی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے والے 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد میانمار کے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں، جہاں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سیدھی فائرنگ سے کئی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار میں گرفتار افراد کی رہائی کیلئے مظاہرے

ملک کے مختلف رہائشی علاقوں میں چھوٹے دھماکوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور بعض اوقات سرکاری دفاتر یا فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تازہ دھماکہ مغربی باگو میں میانمار کے جنوب وسطی حصے کے ایک گاؤں میں ہوا، جہاں گاؤں کے ایک مکان پر ایک پارسل بم پھٹنے سے تین دھماکے ہوئے، جس میں آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) پارٹی کے ایک مقامی قانون ساز کے علاوہ 3 پولیس افسران اور ایک رہائشی ہلاک ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top