جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تین روزہ 16ویں ‘مائی کراچی’ نمائش کا افتتاح

05 اپریل, 2019 14:51

کراچی: چیمبر آف کامرس کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں تین روزہ 16ویں مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا گیا، نمائش میں دس لاکھ سے زائد لوگوں کی شرکت متوقع، نمائش کے افتتاح کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے ایکسپو سینٹر کا رخ کرلیا۔

ایکسپوسینٹر کراچی میں کراچی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ 16ویں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں غیر ملکی نمائندوں، صنعتکاروں ، تاجروں، سیاستدانوں اور شہریوں نے شرکت کی.

افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں مائی کراچی جیسی تقاریب کا ہونا وقت کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کہتا ہھ کہ کراچی کو اوں کرو لیکن کسی کو یہاں آزادانہ سیاست کی اجازت نہیں ملتی،.

کراچی میں پپیٹ لاکر بیٹھا دئیے جاتے ہیں اور لوگوں کو اپنا نمائندہ منتخب کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں اداروں سے اپیل کرتا ہو کہ کراچی میں ہمیں کام کرنے دیں، یہاں کوئی اچھا افسر کاپ کرنے کو تیار نہیں ہے، جس کی منت سماجت کرکے لیکر آو، وہ عدالتوں اور نیب میں پیشیاں پر لگ جاتا ہے، کام کیسے کریں.

سعید غنی کا کہنا تھاکہ عدالت کا بہت احترام ہے لیکن عدالت کو موقع دینا چاہئیے صورتحال بہتر کرنے کے لئیے، عدالت کہتی ہے کہ نہیں جی صورتحال بھی ہم خود ٹھیک کرینگے۔

ویں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب کے گزشتہ سالوں نمائش میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں میں تعریفی انعامات تقسیم کئے گئے، جبکہ وزیر بلدیات سعید غنی نے نمائش کے منتظمین کے ہمراہ نمائش میں لگنے والے اسٹالز کا بھی جائزہ لیا.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top