جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہوگی: رانا ثنااللہ

17 دسمبر, 2023 18:09

فیصل آباد: رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بہت ساری قوتیں مسلم لیگ ن کا راستہ روک رہی تھیں، عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول جاری ہوئے ایک دن ہوا ہے، اس پروگرام کی وجہ سے اس حلقے سے مکمل کامیابی ملے گی، 2018 کے الیکشن بہت مشکل تھے، بہت ساری قوتیں مسلم لیگ ن کا راستہ روک رہی تھیں، عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 2012 میں سرمایہ کار پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں تھے، پاکستان میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ تھی، ن لیگ نے حکومت بنائی تو سی پیک آیا، ن لیگ کے دور میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا، ہمارے دور میں پیٹرول 65 روپے فی لیٹر تھا، نواز شریف نے اپنے گزشتہ دور میں ملک کو مسائل سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن سے کوئی اتحاد نہیں ہوا، بات چیت کررہی ہے: عبدالعلیم خان

ان کا کہنا تھا کہ جب سی پیک آرہا تھا اس وقت کچھ لوگ دھرنے دے رہے تھے، چین کے صدر کا دورہ ان کے دھرنے کی وجہ سے منسوخ ہوا، 2018 میں جس شخص کو لایا گیا اس نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، اس آدمی نے ملک میں نہیں چھوڑوں گا کی پالیسی چلائی، جھوٹے مقدموں کے بعد ہمیں جیلوں تک بھیجا گیا، اپنے گناہوں کی وجہ سے جیل میں ہیں لیکن وہاں ہر سہولت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے 9 مئی کو اداروں پر حملہ کیا اب لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، سیاسی احتجاج اور سیاسی کارکنان کی تحریکوں کی ایک حد ہوتی ہے، پی ٹی آئی بلاشبہ سیاسی جماعت تھی لیکن انکے لیڈر نے ریڈ لائن کراس کرائی، احتجاج کا یہ مطلب نہیں کہ ملکی دفاعی اداروں پر چڑھ دوڑیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اداروں پر حملوں کو سیاسی احتجاج نہیں کہا جاسکتا، احتجاج کے نام پر حد سے تجاوز کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنیوالوں کو معافی نہیں ملے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top