جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی انتقامی سیاست کررہی ہے: بلاول بھٹو

22 نومبر, 2023 17:32

چترال: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پرانے سیاستدانوں کی سیاست سے تکالیف کم نہیں ہوں گی، ان کا ارادہ کام کرنے کا نہیں حساب لینا اور انتقامی سیاست ہے، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی انتقامی سیاست کررہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے ملک میں مہنگائی ہے، ملک میں تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ہر حکومت میں مہنگائی، بیروزگاری کا مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی کے ہر دور میں لوگوں کو روزگار ملا، ملک کی موجودہ صورتحال پر افسوس اور دکھ ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں کی سیاست سے تکالیف کم نہیں ہوں گی، ان کا ارادہ کام کرنے کا نہیں حساب لینا اور انتقامی سیاست ہے، ملک جس سمت میں چل رہا ہے اس سے مسائل میں اضافہ ہوگا، میں اپنے بزرگوں کا احترام کرتا ہوں، مجھے یہ سکھایا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی انتقامی سیاست کررہی ہے، ان دونوں جماعتوں کا ارادہ ہے اپنا اپنا حساب لیں گے، نیت صاف اور ارادہ ہے تو کام بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سیاستدانوں کی سیاست یہ ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا مطالبہ ہے پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑائیں، پرانے سیاستدان عوام کی تکلیف میں اضافہ کریں گے، جیسی سیاست ہورہی ہے اس میں مسائل حل نہیں ہوں گے، بزرگوں کا احترام کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی طرح گالی نہیں دیں گے، پرانے سیاستدانوں پر یہ اعتراض نہیں وہ بزرگ ہوچکے ہیں، پرانے سیاستدانوں سے اعتراض ہے وہ پرانی سیاست کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top